ویدانتا یونٹ کی توسیعی منصوبے پر پابندی

مدورے ،23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائی کورٹ کی مدورے بنچ نے توتیکورین میں ویدانتااسٹرلائٹ تانبے یونٹ کی توسیعی منصوبے پرروک لگادی ہے ۔ پلانٹ کولے کرگذشتہ کئی دنوں سے مظاہرہ کررہے لوگوں کاپرتشددہوجانے پر پویس فائرنگ میں 11 افراد کی موت کے بعد یہ معاملہ گرم ہو گیا۔ مدراس ہائی کورٹ کے مادورے بنچ نے ویدانتا کے اس توسیع پرفی الحال روک لگادی ہے ۔پلانٹ سے ہونے والی آلودگی کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان تھے اور اس کی وجہ سے گذشتہ سو دنوں سے زائد سے احتجاج کر رہے تھے ۔ ویدانتا کے اس پلانٹ کی موجودہ صلاحیت 4 لاکھ ٹن تانبے سلاخوں کی ہے ۔ کمپنی اسے 8 لاکھ تک کرنا چاہتی تھی۔کمپنی نے اس سال فروری میں توسیعی منصوبہ کے لئے ماحولیاتی منظوری کے لئے درخواست کی تھی۔