ویانا میں ایران ۔یوروپی ممالک نیو کلیئر مذاکرات

ویانا 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایران اور برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے عہدیدار آج ویانا میں نومبر کے تاریخی معاہدہ کو قطعیت دینے کے امکانات پر بات چیت کریں گے ۔ تینوں یوروپی ممالک کے ایک چھ قومی گروپ بشمول امریکہ ،روس اور چین شامل ہیں۔ بات چیت کا آغاز نیویارک میں 18 ستمبر سے ہوگا ۔ حالیہ سفارتکاری کی کوششوں کے نتیجہ میں وزیر خارجہ ایران محمد جواد ضریف ماسکو ،بروسیلز ،روم کا دورہ کرچکے ہیں۔