واشنگٹن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی اٹارنی رونالڈ س ماچن نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر کے دوران وہائٹ ہاوز میں دراندازی کرنے والے ایک شخص کو فصیل پر چڑھتے ہوئے ہاتھ میں چاقو تھام کر انتہائی حفاظتی عمارت میں غیرقانونی داخلہ کے الزامات پر قصوروار قرار دیا گیا ۔ ٹیکساس علاقہ کوپراس کو کے سابق ساکن 42 سالہ عمر گونزالویز کو ضلع کولمبیا میں امریکی ضلعی عدالت نے دو وفاقی جرائم انتہائی محفوظ عمارت میں غیر قانونی داخلہ ، مہلک اسلحہ کے ساتھ گھومنا ، حملہ ، مزاحمت وہاں موجود چند افسران یا ملازمین سے بحث و جھڑپ کا مرتکب پایا گیا ہے۔ عمر گونزالویز کو 8 جون 2015 ء کو جیل بھیج دیا جائے گا ۔ وہ 19 ستمبر 2014 ء سے تحویل میں ہے ۔