وکٹوریہ کے جنگلات میں آگ بے قابو، کئی گھر تباہ

سڈنی ، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ شدید ہوگئی جبکہ 20 مکانات تباہ ہوگئے اور ایک فائرفائٹر زخمی بھی ہوا۔ ریاست وکٹوریہ میں 5 سال کی بدترین صورتحال ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وکٹوریہ میں 9 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے ، بے قابو آگ پر ایمرجنسی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ درجہ حرارت 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ فائر فائٹرز25 دن سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔