کمپالا ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوگانڈہ کی وکٹوریہ جھیل میں 13 افراد کے ڈوب جانے کا حادثہ رونما ہوا۔ تمام لوگ وہاں کرسمس کی تعطیلات منانے اور تفریح کی غرض سے آئے تھے لیکن اچانک جھیل میں اٹھنے والی لہریں انہیں اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔ یوگانڈہ پولیس ترجمان پیٹرک اونیاگو نے بتایا کہ مہلوکین کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جو وہاں تیرنے کے مقصد سے آئے تھے۔ اب تک 13 نعشیں ملی ہیں جبکہ وکٹوریہ جھیل سے ملحقہ کئی ساحل ہیں جہاں نوجوانوں نے کرسمس کے موقع پر تفریح کا پروگرام بنایا تھا۔ حالانکہ وکٹوریہ جھیل کے اطراف و اکناف میں غرقابی کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔