وکلا برادری کو نظر انداز کرنے کے خلاف ٹی آر ایس حکومت کو انتباہ

۔10 نومبر کو ریاستی کانفرنس ، اننت ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔یکم نومبر(سیاست نیوز)فیڈریشن آف بار اسوسیشن برائے ریاست تلنگانہ کے ریاستی صدر اننت ریڈی نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے ساڑھے چار سال کی تکمیل کے باوجود تلنگانہ کے وکلا ء برادری اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لئے حکومت پر زور دے رہی ہے۔ وکلاء برداری نے تلنگانہ تحریک میںبڑھ چڑ ھ کاحصہ لیا او ر ہماری قربانیوں کو کوئی فراموش نہیںکرسکتا مگر ہلت کارڈ‘ اراضی ‘41سی آر پی سی ‘ ہاوزنگ جیسے مسائل اب بھی حکومت کے پاس زیر التوا ء جس کی وجہہ سے وکلا ء برادری میںکافی مایوس ہیں۔مسٹر ریڈی نے کہاکہ وکلاء برداری کے مطالبات پر مشتمل ریاستی کانفرنس کا 10نومبر کو آر ٹی سی کلیان منڈپم ‘ باغ لنگم پلی منعقد ہوگی ۔ ریاست بھر سے وکلا ء برداری کی شرکت کو یقینی بتاتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہاکہ وکلاء برداری کو نظر انداز کرنے کا حکومت کو خمیازہ اٹھانا پڑیگا۔ محبو ب نگر بار اسوسیشن او ر فیڈریشن کے صدر مسٹر اننت ریڈی نے کہاکہ مجوزہ ریاستی وکلا کانفرنس میںتمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیاگیا ہے۔ ایڈوکیٹ جگدیش ریڈی‘ کونڈا ریڈی ‘ جتیندر ریڈی بھی پریس کانفرنس میںموجود تھے ۔ قبل ازیںفیڈریشن کی مجوزہ ریاستی کانفرنس کے پوسٹر س کی بھی اجرائی عمل میںلائی گئی۔