وڈرا علیل ، ای ڈی میں غیرحاضر

نئی دہلی ۔19 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام) رابرٹ وڈرا آج منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو اپنی طئے شدہ حاضری کے باوجود اپنی علالت کی وجہہ بتاتے ہوئے دفتر ای ڈی کو نہیں پہونچے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ وڈرا کے وکلاء نے تحقیقاتی افسر کو اطلاع دی کہ اُن کے موکل کی مزاج ناساز ہے اور اس لئے وہ تحقیقات کے سلسلے میں آج حاضر ہونے سے قاصر ہے ۔