وٹیکن کی جانب سے سابق پادری کی نظربندی کے احکام جاری

وٹیکن ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے بعد ویٹیکن نے سابق پادری جوزیف ویسو لوفسکی کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ویٹیکن کے مطابق ان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولینڈ میں پیدا ہونے والے ویسولوفسکی کلیسا کے پہلے ایسے اعلیٰ عہدیدار ہیں ، جن کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت اِس نوعیت کی کارروائی کی گئی ہے۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ برس ویسوکوانہی الزامات کی وجہ سے ڈومینیکن ریپبلک میں اُن کے عہدہ سے ہٹا دیا تھا۔گزشتہ برسوں کیتھولک کلیسا کو مختلف اسیکنڈلز کی وجہ سے متعدد ممالک میں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔