ووٹ کیلئے نوٹ ، ریونت ریڈی اے سی بی کی تجویل میں

حیدرآباد /5 جون ( پی ٹی آئی ) شہر کی ایک عدالت نے ووٹ کیلئے نقد رقم دینے کے واقعہ میں گرفتار شدہ تلگودیشم رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی اور دیگر دو افراد کو چار دن کیلئے محکمکہ انسداد رشوت ستانی ( اے سی بی ) کی تحویل میں دے دیا ۔ اس عدالت نے اے سی بی کی طرف سے دائر کردہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمین سے ان کے وکلاء کی موجودگی میں کل سے روزانہ صبح 9 بجے تا 5 بجے شام پوچھ گچھ کی جائے ۔ اے سی بی حکام نے اتوار کے روز ریونت ریڈی کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ایک نامزد رکن ایلوس اسٹیفنس کو ووٹ کیلئے 50 لاکھ روپئے دے رہے تھے ۔