ووٹ نہ دینے والوں کو حکومت پر الزام کا حق نہیں، سپریم کورٹ

نئی دہلی /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر کوئی شہری ووٹ نہ دے تو اس کو حکومت سے سوال کرنے یا اس پر الزام لگانے کا کوئی حق نہیں۔ عدالت نے ایک درخواست پر دوران سماعت تبصرہ کیا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے اس پر عدالت آرڈر جاری نہیں کر سکتی۔چیف جسٹس جے ایس کھیر کی سربراہی میں قائم بنچ نے درخواست گزار سے سوال  کیا کہ آپ نے کبھی ووٹ کاسٹ کیا ہے تو اس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی ووٹ نہیں دیا پر بنچ کے سربراہ نے کہا کہ جب آپ نے ووٹ ہی نہیں دیاتو آپ کو حکومت پر الزام لگانے اور اس پر سوال کرنے کا حق نہیں ہے ۔