’’ووٹ فروخت کیلئے نہیں‘‘ پھلوں کو فروخت کرنے والے کی بیداری

حیدرآباد 10اپریل (یواین آئی ) لوک سبھاانتخابات کے سلسلہ میں عوام میں بیداری کی ایک انوکھی پہل کے حصہ کے طورپر شہر حیدرآباد میں ایک پھلوں کو فروخت کرنے والے ایک شخص نے انوکھا انداز اختیار کیا ہے ۔شہر کی ایرہ گڈہ مارکٹ کے اس تاجر نے اپنی دکان پر انگریزی اور تلگوزبان میں ایک تختی پر لکھا ‘‘ووٹ فروخت کے لئے نہیں’’۔اس شخص کا ماننا ہے کہ وہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کے لئے بیداری پیداکررہا ہے ۔اس نے اپنی اس انوکھی پہل کے ذریعہ عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کو فروخت نہ کریں۔