ووٹر لسٹ کی جانچ اور نئے ووٹرس کے ناموں کے اندراج کیلئے آج خصوصی مہم

حیدرآباد 23دسمبر(یواین آئی )گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں ووٹر لسٹ کی جانچ اور نئے ووٹرس کے ناموں کے اندراج کے لئے 24ڈسمبر کو خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر جناردھن ریڈی نے عوام سے اس مہم سے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ حیدرآبادضلع کے 15اسمبلی حلقوں میں 1500پولنگ مراکز پر یہ سہولت دستیاب رہے گی۔ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ عوام اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ پر جاکر اپنے نام کی جانچ کرسکتے ہیں۔ ہر پولنگ بوتھ پر افسردستیاب رہے گا جوووٹرس کی رہنمائی کرے گا۔