ووٹرس آئی ڈی کے نام پر عوام کو دھوکہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عام آدمی پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے ایم ایل اے امیدوار جناب ایم ایم حسین نے بتایا کہ حال میں سی ای او رجت کمار تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن کی صدارت میں 22 لاکھ ووٹرس کو فرضی قرار دے کر حذف کردیا گیا ۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ الیکشن کمشنر کے ملازم ان میں 70 فیصد سے زیادہ حقیقی ووٹرس کو حذف کر کے فرضی ووٹرس کو ترجیح دی گئی ہے ۔ یہ نہ صرف عام آدمی پارٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایم ایم حسین کی رپورٹ صحیح ثابت ہوئی ہے ۔ چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ کے ایک سوشیل ورکر محمد ستار کے پاس رکھی ہوئی ووٹرس آئی ڈی سے صحیح ثابت ہوا ہے ۔۔