حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آنکھوں کی حفاظت کے معاملہ میں تیزی سے ترقی کرنے والے ون ویژن آئی ہاسپٹل کی تیسری اور چوتھی برانچ گچی باولی اور کوکٹ پلی کا 10 مئی کو تری ڈانڈی چھنا جیرسوامی افتتاح کریں گے ۔ ڈاکٹر جی ویویک وینکٹیشورا سوامی ایڈوائزر حکومت تلنگانہ ، رکن پارلیمان جے سنتوش کمار اور رکن اسمبلی سیری لنگم پلی اے گاندھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر این لکشمی منیجنگ ڈائرکٹر ون ویژن ، ڈاکٹر این وی رتنم چودھری ، ایم ڈی ، ڈاکٹر ستیش گپتا چیرمین ہاسپٹل نے کہا کہ عوام میں آنکھوں میں ہونے والی خرابیوں سے متعلق شعور بیداری کرنا چاہئے ۔ آنکھوں کے امراض گلوکوما ، شوگر کے مریضوں کو ریٹینوپیتھی اور آنکھوں کے امراض سے حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ آنکھوں کا معائنہ کروایا جائے ۔ کم از کم چند مہینوں میں ایک مرتبہ ہی آنکھوں کی نگہداشت کے لیے معائنہ کروائیں ۔۔