’’ون ایمپلائی ۔ ون ای پی ایف اکاؤنٹ‘‘ ڈرائیو کا آغاز

تقریب سے مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی ( آئی این این ) ورکرس میں بیداری پیدا کرنے اور سوشیل سکیووریٹی کے کاز کو مستحکم کرنے کے لئے ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آفس نے آج ای پی ایف ممبرس کیلئے ان کے ملٹیپل اکاؤنٹس کو یکجا کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے انٹرنیشنل ورکرس ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی اور ای پی ایف او کے ممبرس کیلئے ’’ون ایمپلائی ۔ ون ای پی ایف اکاؤنٹ ‘‘ کے خصوصی ڈرائیو کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ حال میں ای پی ایف او نے اس کے اسٹیک ہولڈرس کو بہتر اور موثر خدمات فراہم کرنے کے لئے کئی آئی ٹی پر مبنی اقدامات کئے ۔ مشن کنسالیڈیشن ‘‘ ون ممبر ون ای پی ایف اکاؤنٹ‘‘ شروع کرنے کا یہ اقدام ای پی ایف ممبرس کی حوصلہ افزائی کی سمت ایک قدم ہے تاکہ وہ یو اے این اکاؤنٹس کے ذریعہ آئی ٹی ینبلڈ سروسیس سے استفادہ کریں جسے آدھار سے مربوط کیا گیا ہے ۔ شنکر اگروال ، سکریٹری ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ نے بھی اس موقع پر مخاطب کیا ۔ ڈاکٹر وی پی جوائے ، سنٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی پر نہ صرف ممبرس پر بوجھ کم ہوگا بلکہ اس سے ای پی ایف ملازمین کے کام میں بھی آسانی ہوگی ۔