اقوام متحدہ ،28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی ونیزویلا میں صدارتی انتخاب کی تجویز پر جمعرات کو ووٹنگ ہوگی۔سفارتی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ تجویز کے مطابق، وینزویلا میں بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں دوبارہ صدارتی انتخابات کرائے جائیں اور وینزویلا میں انسانی امداد کی سہولت بھی فراہم کی جائے ۔امریکی تجویز پر بھی یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گویٹیرس وینزویلا میں اقوام متحدہ کی طرف سے صدارتی انتخاب اور آزاد، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخاب بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔منگل کو امریکہ کی درخواست پر وینزویلا کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ ونیزویلا کے لئے نمائندہ ایلیٹ ابراہم نے سلامتی کونسل کے سیشن سے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ امریکہ اس ہفتے ونیزویلا میں انسانی امداد کے مطالبہ کے سلسلے میں ایک تجویز پیش کرے گا۔