بیونس آیئرس 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کے موجودہ صدر نیکولس مادورو کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران تشدد میں اب تک 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ونیزوئیلن آبزروٹی آف سوشل کنفلکٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ این جی او جی نے کہا، ’’جمعرات کو دوپہر دو بجے تک مظاہروں میں ، 26 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں صرف وہ لوگ شامل ہیں جن کی شناخت کی گئی ہے‘‘۔ونیزویلا کی انتظامیہ نے اب تک سرکاری طور پر کسی کی بھی موت کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ونیزویلا میں گزشتہ چند دنوں میں حکومت مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ چہارشنبہ کو، ونیزویلا نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اور حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیدو نے خود کو ملک کے عبوری صدر کا اعلان کیا۔امریکہ نے صدر مادورو کوعہدہ سے ہٹانے کی اپیل کی لیکن اس کے جواب میں مسٹر مادورو نے امریکہ کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ونیزویلا کو غیر مستحکم کرکے اقتدار کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔