ونئے کمار ہندوستان کے سفیر برائے افغانستان مقرر

نئی دہلی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سفارتکار ونئے کمار کو ہندوستان کے سفیر برائے افغانستان مقرر کیا گیا ہے وہ من پریٹ ووہرہ کے جانشین ہوں گے ۔ وہ 1992 ء کے بیاچ کے آئی ایف ایس آفیسر ہیں اور بحیثیت جوائنٹ سکریٹری (جنوب) وزارت خارجہ میں برسرکار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ عنقریب اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں گے ۔ وہ جنوری 2016 ء سے افغانستان میں ہندوستان کے سفیر کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے آئی آئی ٹی کھرگ پور سے گریجویشن کی تکمیل کی ہے اور مختلف عہدوں پر بشمول اقوام متحدہ کام کرچکے ہیں۔