ولی عہد کی4معاہدوں کی تقریب میں شرکت

بوسٹن۔25مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بوسٹن میں ایم آئی ٹی، آرامکو، کاؤسٹ اور کاکسٹ کے درمیان ہونے والے 4معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی۔ بوسٹن میں انہوں نے کے اے سی ایس ٹی کے زیر اہتمام خصوصی نمائش میں بھی شرکت کی۔قبل ازیںولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بوسٹن میں آئی بی ایم کے مرکز برائے صحت اور میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ انہیں صحت اور ٹیکنالوجی کے تعلق مختلف ماڈل دکھائے گئے۔ دونوں مراکز میں سعودی ماہرین اور طلبہ سے بھی ملاقات کی۔