ولیعہد محمد بن سلمان اچانک منظر عام پر آگئے

چچازادبھائی شہزادہ مقرن بن عبداللہ سے ملاقات کیلئے محل پہنچ گئے
جدہ ۔ 3جون ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے محل پہنچ کر اپنے چچا زاد بھائی شہزادہ مقرن بن عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ شہزادہ مقرن برادر عمزاد محمد بن سلمان سے بغلگیر ہوکر خوش آمدید کہا۔ریاض سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہفتہ کو علی الصباح متعدد شاہی فرامین جاری کئے ہیں جن کے بموجب وزیر محنت وسماجی بہبود ڈاکٹر علی بن ناصر الغفیض کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد نے احمد بن سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی کو وزارت لیبر کا قلم دان سونپنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے نئے شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں رد وبدل بھی کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر انجینیرسعد بن عبدالعزیزالخلب کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ انجینیر بدر بن عبداللہ بن مھنا الدلامی کو یہ عہدہ سونپاگیا۔عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو ٹرانسپورٹ کیمعاون وزیر اور محمد بن طویع بن سعد السلمی کو سول سروسز کا معاون وزیر مقررکیا گیا۔شاہی فرمان کے تحت جامعہ حفر الباطن کے ڈائریکٹرڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحمان الصویان کو برطرف کرنے کے بعد ڈاکٹر محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان القحطانی کو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔