نئی دہلی۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے، کیونکہ ایک درخواست پیش کی گئی ہے جس میں سرکاری محکموں کے 123 پلاٹس اور جائیدادوں پر جو اہم مقامات پر واقع ہیں اور دہلی وقف بورڈ کی جانب سے انھیں منتقل کئے گئے ہیں، حقوق کے بارے میں سوال کیا ہے۔ درخواست میں مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اقلیتی طبقہ کے ساتھ غیر مستحقہ مہربانی کا سلوک کیا ہے۔ چنانچہ مرکزی معتمد داخلہ، دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور دہلی وقف بورڈ سے جسٹس بی ڈی احمد اور جسٹس سدھارتھ مردول پر مشتمل بینچ نے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی اگلی سماعت 15 مئی کو مقرر کی ہے۔