لکھنؤ ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے شیعہ اور سنی وقف بورڈس میں مبینہ اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی ہے ۔ وزیر وقف امور محسن رضا نے کہا کہ وقف کونسل آف انڈیا کی تحقیقات میں کروڑہا روپئے کے اسکام کا پتہ چلا ہے ۔ چیف منسٹر نے شیعہ اور سنی دونوں وقف بورڈس کو تحلیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد یہ عمل شروع کیا جارہا ہے ۔ شیعہ اور سنی وقف بورڈس کے خلاف وقف جائیدادوں کے تعلق سے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ وقف کونسل آف انڈیا کی تحقیقات میں کئی بے قاعدگیوں کا پتہ چلا ۔ صدرنشین شیعہ وقف بورڈ وسیم رضوی اور پیشرو سماج وادی حکومت میں وزیر وقف امور اعظم خان کے رول کی بھی تحقیقات کی جائے گی ۔