وجئے واڑہ۔/4اگسٹ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اقلیتی بہبود پلے رگھوناتھ ریڈی نے آج کہا کہ وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے دورہ وجئے واڑہ کے موقع پر اخباری نمائندوں سے کہاکہ کلکٹرس کی قیادت میں ضلع کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ وقف اراضیات کا تحفظ کیا جاسکے۔ انہیں بورڈ کے تحت اراضیات؍ جائیدادوں کی نشاندہی کے علاوہ غیر قانونی زیر قبضہ جائیدادوں کی شناخت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پلے رگھوناتھ ریڈی نے کہا کہ اس ریاست میں67000 ایکڑ وقف اراضیات ہیں جن کے منجملہ 37000 ایکڑ اراضیات پر غیرقانونی قبضوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مقام کے علاقہ میں اقلیتوں کیلئے اسٹڈی سرکل کا قیام حکومت کے زیر غور ہے۔