وظیفہ یاب ملازمین کو بس سفر پر 50 فیصد کی رعایت

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے وظیفہ یاب افراد کو بس چارجس میں 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وظیفہ یاب افراد کو بس چارجس میں 50 فیصد رعایت دینے کا وظیفہ یاب افراد کی جے اے سی کی جانب سے ایک طویل عرصہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اس مناسبت سے دی جانے والی 50 فیصد رعایت سے عائد ہونے والے بوجھ کا حکومت جائزہ لے رہی ہے اور اس معاملہ میں دیگر تفصیلات سے متعلق آر ٹی سی سے مشورہ کیا جارہا ہے ۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد عنقریب 50 فیصد رعایت سے متعلق احکامات جاری کئے جانے والے ہیں ۔۔