وشاکھاپٹنم میں میٹرو ریل کیلئے جنوبی کوریا کے نمائندوں کی ملاقات

حیدرآباد۔ 23 اگست ( یو این آئی) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں میٹرو ریل پروجیکٹ کے سلسلہ میں آج ریاست کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو سے جنوبی کوریا کے ایک وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر چندرابابونائیڈو نے ان سے کہا کہ انڈسٹرئیل انفراسٹرکچرکے سلسلہ میں اے پی میں بڑے پیمانہ پرترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع اننت پور میں جنوبی کوریا کی ”کیا”کمپنی کے کاروں کی انڈسٹری قائم کی جارہی ہے۔پہلی کار جنوری میں تیار کی جائے گی۔