وشاکھاپٹنم میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ماؤیسٹ ہلاک

وشاکھا پٹنم 21 جون ( پی ٹی آئی ) وشاکھا پٹنم کے گراپا کلا گاؤں میں باغیوں اور سکیوریٹی فورسیس کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ماؤیسٹ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب آج صبح فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا جب پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ سی پی آئی ماؤیسٹ کے ارکان یہاں موجود ہیں۔ پولیس نے اس اطلاع پر تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ پولیس نے تقریبا پندرہ باغیوں کے ایک گروپ کا منچی پٹو منڈل میں پتہ چلایا تھا ۔ ایس پی رورل کے پروین نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کو کہا تاہم باغیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ماؤیسٹ ہلاک ہوگیا ۔ دوسرے نکسلائیٹس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔