وشاکھاپٹنم میں تلگودیشم کے سالانہ پروگرام مہاناڈو کیلئے تیاریاں

حیدرآباد26اپریل (یواین آئی) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ہونے والے حکمران جماعت تلگودیشم کے سالانہ پروگرام مہاناڈو کیلئے پارٹی تیاریاں کر رہی ہے ۔دیہی سطح سے پارٹی کومستحکم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوامی مسائل پرپارٹی کا دستاویز بھی جلد جاری کیاجائے گا۔مہاناڈو کے سلسلہ میں اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی نگرانی میں انتظامات جاری ہیں۔تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈر آر چندرشیکھر ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ میں حکومت مختلف محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 28اپریل کو تلنگانہ کے تانڈور میں ایک جلسہ بھی منعقد کیاجائے گا جس کے بعد تلنگانہ کے دیگر مقامات پر یہ جلسے منعقد کئے جائیں گے
رسم رونمائی ’ پوسٹر وار ‘ کی تقریب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : تلنگانہ رائیٹرس اینڈ کلچرل سوسائٹی و انجمن ترقی پسند مصنفین اردو ہندی کے زیر اہتمام 29 اپریل کو 6 بجے شام رسم رونمائی ’ پوسٹر وار ‘ ششی نارائن سوادھین عمل میں آئے گی ۔ مہمان خصوصی پروفیسر دلیپ سنگھ لینگوسٹک انٹرنیشنل اندرا گاندھی یونیورسٹی ، مدھیہ پردیش پروفیسر رام اہالت چودھری صدر شعبہ ہندی کولکتہ یونیورسٹی کولکتہ رسم رونمائی انجام دیں گے ۔ جب کہ کے پرسن چند بھنڈاری ڈائرکٹر آف مہاویر ہاسپٹل حیدرآباد مہمان اعزازی ، محترمہ قمر جمالی ، جناب ٹی گوپال سنگھ ، ڈاکٹر رام کوٹ شرکت کریں گے ۔ ناظم اجلاس نتیش پانڈے ، فرید ضیائی ، کنوینر بنسی لال ، تجمل اظہر ہوں گے ۔ ۔