وسطی افریقی جمہوریہ میں خانہ جنگی ، 36 افراد ہلاک

بانکوئی ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی افریقی جمہوریہ کے ہسپتال کے کارکنوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد میں گزشتہ ہفتہ کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مسلم گروپ کے ترجمان قسمانے اباکر نے کہا کہ مسلمانوں نے پڑوسی ، عیسائی علاقے پر حملہ کیا تھا جبکہ ایک مسلم مرد کی نعش جمعہ کے دن مسجد کے قریب دستیاب ہوئی تھی ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ عیسائی نیم فوجی گروپ کے حملے کا انتقام تھا ۔ تین ہسپتالوں سے 6 افراد کے ہلاک ہونے اور 80 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ عبوری وزیراعظم نے علاقہ میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔