حیدرآباد 9 سپٹمبر (سیاست نیوز) وزیر فینانس حکومت تلنگانہ مسٹر ای راجندر اپنے سرکاری دورہ پر دہلی روانہ ہوئے۔ اپنے دورہ دہلی کے دوران مسٹر ای راجندر دہلی وگیان بھون میں جی ایس ٹی کے موضوع پر 14 ویں فینانس کمیشن کے ساتھ 10 سپٹمبر کو منعقد ہونے والے تمام ریاستوں کے وزرائے فینانس کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ مسٹر ای راجندر وزیر فینانس دہلی میں فینانس کمیشن سے ریاست تلنگانہ کے لئے مناسب مالیہ فراہم کرنے کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسی ذرائع کے مطابق وزیر فینانس ای راجندر 11ستمبر کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔