وزیر ریلوے کی تروملا مندر میں پوجا

تروپتی ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : وزیر ریلوے سدانند گوڑ نے کہا ہے کہ تروپتی ریلوے اسٹیشن کو بین الاقوامی معیاری خطوط پر فروغ دیا جائے گا ۔ مسٹر سدانند گوڑ نے جو لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کے لیے یہاں پہونچے تھے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت ، تروپتی ریلوے اسٹیشن کو اہم ترجیح دیتی ہے ۔ جہاں سارے ملک سے یاتری پہونچتے ہیں ۔ سدانند گوڑا نے اپنی شریک حیات کے ساتھ آج صبح لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی بعد ازاں سری کلاہستی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی طور پر منعقدہ پروگراموں میں شرکت کی اور عوامی نمائندگیوں کی سماعت کی۔