تیز پور ۔ (آسام) ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے آج اروناچل پردیش میں ہند ۔ چین سرحد کا دورہ کیا اور ہندوستانی فضائیہ کے ہراول لینڈنگ گراؤنڈ ، پاسی گھاٹ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں چابوا ہندوستانی فضائی کے اڈے کا دورہ بھی کیا اور گگن شکتح فضائی کی مشق 2018 ء میں شرکت کری ۔ یہ ایک ملک گیر فضائی مشق ہے ۔ سیتارامن نے اس کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی ۔ انہوں نے تفصیل سے اس فضائی مشق کی ستائش کی ۔ اور کہا کہ ایک تاریخی فضائی مشق ہے ۔ ہندوستانی فضائی نے اپنی مہارت اور عظیم ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے ۔