ہندوستانی سفارت خانہ ویتنام میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی ، جئے پور فوڈ کیمپ کا انعقاد
ہنوئی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج اور وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر علیحدہ طور پر آئندہ ماہ ملاقات متوقع ہے۔ آج ذرائع ابلاغ کی ایک اطلاع کے بموجب دونوں وزراء کی یہ اولین باہمی ملاقات ہوگی۔ 18 اگسٹ کو عمران خان کی کابینہ نے پاکستان میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے۔ عمران خان حلف برداری کے بعد وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے۔ سشما سوراج نے آج ویتنام میں مہاتما گاندھی کے ہندوستانی سفارت خانہ برائے ویتنام میں نقاب کشائی کی۔ سشما سوراج اپنے دو ملکی چار روزہ سرکاری دورے کی پہلی منزل پر ویتنام میں ہیں۔ اُن کا مقصد ہندوستان، ویتنام اور کمبوڈیا کے تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنا اور دفاعی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) کے دو کلیدی رکن ممالک ویتنام اور کمبوڈیا ہیں۔ وزیر خارجہ ہند نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی ہندوستان کے سفارت خانہ میں نقاب کشائی کی۔ ویتنام کے صدر ٹی ڈی کوانگ ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اُنھوں نے نئی دہلی میں راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے آج جئے پور فوڈ کیمپ کا ویتنام میں افتتاح کیا اور 500 ویتنامی استفادہ کنندگان سے ملاقات کی جنھیں ہندوستان کی جانب سے فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ وزیر خارجہ ہند نے ایک لڑکی سے ملاقات کرکے اُس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ایک ٹوئٹر پر کہاکہ ویتنام میں جئے پور کیمپ کے افتتاح اور ایک لڑکی کے کام کی حوصلہ افزائی کے بعد ویتنام اور ہندوستان کے تعلقات میں مزید گہرائی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اِس کیمپ کا اہتمام ویتنام کے صوبہ پھوتھو نے کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے ویتنام میں مقیم ہندوستانی برادری کی تعریف کی کہ اُس نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام پیدا کیا ہے۔ اُنھوں نے ہندوستانی برادری کے ویتنام میں مسلسل جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اِس طرح ہندوستان اور ویتنام کے درمیان ثقافتی رشتے قائم ہوئے ہیں۔ ویتنامی عوام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بندھن کو مضبوط بنارہے ہیں۔ گزشتہ ماہ جئے پور میں اعلان کیا گیا تھا کہ میانمار میں ہندوستان کے ایک ہزار معذور افراد مقیم ہیں اور وہ ویتنام میں مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، اگر ویتنام اِس کی اجازت دے۔ وزیر خارجہ ہند سشما سوراج یا وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی جانب سے سرکاری طور پر جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران علیحدہ طور پر ملاقات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ماہ سپٹمبر میں خطاب کرنے والی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مقررین کی عبوری فہرست جاری کردی گئی ہے۔