وزیر خارجہ کا پہلی عالمی جنگ کے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج 4000 ہندوستانی فوجیوں کو جنہوں نے پہلی عالمی جنگ میں اپنی جانیں قربان کردی یہ کہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا کہ وہ مثالی جرات اور بہادری کی ایک مثال ہے حالانکہ اُن کے راستے میں انتہائی خوفناک مخالف عناصر موجود تھے ۔ سشما سوراج عالمی جنگ عظیم اول کے سلسلہ میں منعقدہ ایک نمائش کا دورہ کرنے کے بعد تقریر کررہی تھیں۔ انہو ںنے کہا کہ یہ مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ نظم و ضبط ‘دلیری ‘صلاحیت اور مہارت ہندوستانی افواج کی خصوصیات ہیںجو پہلی عالمی جنگ میں ایک روایت بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مہاتما گاندھی جیسے عظیم قائد کو کھو چکے ہیں جو جنوبی افریقہ سے ہندوستان آئے تھے اور جنگ کے دوران انہوں نے ہندوستانی عوام کو حوصلہ عطا کیا۔