کولمبو۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج سری لنکا کے اعلیٰ سطحی ٹامل قائدین سے ملاقات کی جنہوں نے ان کو نئی حکومت کے سمجھوتہ کی کوششوں سے انہیں واقف کروایا اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تفصیلات بیان کی ۔ جان کیری سری لنکا کا گذشتہ 10سال میں دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہیں ۔ انہوں نے ٹامل نیشنل الائنس کے قائد سمپنتھن اور دیگر کئی سینئر پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی ۔وزیر خارجہ امریکہ نے سمپنتھن ‘ چیف منسٹر وگنیشورن اور ٹی این اے کے دیگر قائدین سے اُن کے تخمینہ اور سمجھوتہ کی کوششوں کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ نائب وزیر خارجہ امریکہ برائے جنوبی وسطی ایشیاء نشابسوال نے اپنے ٹوئیٹر پر اس کی خبر دی ہے ۔