ٹوکیو۔7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دورہ ایشیا کے آغازپر جاپان کے شہر ٹوکیو پہنچ گئے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ہفتے کے روز سے دورہ ایشیا کا آغاز کر دیا، پومپیو جاپان میں وزیراعظم شینزو ابے اور جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دیگر امور کے ساتھ شمالی کوریا کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ امریکی وزیرخارجہ اتوار کو شمالی کوریا جائیں گے جہاں وہ شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے۔