نریندر مودی 20نومبر کو جھابوا میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے اور وارانسی کو ڈھائی ہزار کروڑ کا دیوالی تحفہ دیں گے
نئی دہلی، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی عالمی جنگ کے سو سال مکمل ہونے پر اتوار کو اس جنگ میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے عالمی امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول قائم کرنے کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اظہار کیا۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا” خوفناک پہلی عالمی جنگ کے آج سو سال پورے ہو گئے ۔ اس موقع پر ہم عالمی امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول قائم کرنے کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں، تاکہ جنگ کی وجہ سے دوبارہ اموات اور تباہی نہ ہو پائے ”۔انہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا”میں ان بہادر ہندوستانی فوجیوں کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے پہلی جنگ عظیم میں حصہ لیا تھا۔ یہ ایک ایسی جنگ تھی، جس میں ہندوستان براہ راست طور پر شامل نہیں تھا، لیکن امن قائم کرنے کے لئے ہمارے فوجیوں نے اس میں حصہ لیا اور اپنی جان نچھاور کئے تھے ”۔انہوں نے کہا "میں نے گزشتہ ماہ یہاں ہندوستان اور پہلی عالمی جنگ کے بارے میں کہا تھا، مجھے فرانس کے نیووے -چیپل میموریل اور اسرائیل کے حیفہ میموریل میں پہلی جنگ عظیم میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو جب ہندوستان کے دورے پر آئے تھے ، تو ہم نے تین مورتی-حیفہ چوک پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی تھی”۔قابل ذکر ہے کہ 1914 سے 1918 تک جاری رہنے والی پہلی جنگ عظیم میں 70 ہزار سے زائد ہندوستانی فوجی شہید ہوئے تھے ۔وزیراعظم نریندر مودی20نومبر کو مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع ہیڈکوارٹر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے ۔بی جے پی کے نائب صدر پربھات جھا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم مسٹر مودی 20نومبر کو جھابوا آئیں گے اور انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے ۔مسٹر جھا آج سے جھابوا ضلع کے دورے پر ہیں۔وہ جھابوا اور عالی راج پور اضلاع کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔اس دوران وہ پارٹی سے خفا کارکنان کوبھی منائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی سے کوئی ناراض نہیں ہے ۔جو خفا ہیں انہیں جلد منایا جائے گا۔اس موقع پر بی جے پی کے اسمبلی انتخابات کے تینوں امیدواروں سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان موجود تھے ۔وزیراعظم نریندر مودی دیوالی اور چھٹھ تہواروں کے موقع پر بطور تحفہ تقریباً ڈھائی ہزار کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد ررکھنے پیر کو ایک روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی آئیں گے ۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ مسٹر مودی خصوصی طیارے سے دوپہر تقریباً ڈھائی بجے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچیں گے ۔اس کے بعد وہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے سیدھے رام نگر کے راہل پورا گاؤں میں واقع گنگا ساحل پر پہنچیں گے ،جہاں وہ کولکاتہ کے ہلدیا سے آبی راستے سے آئے پہلے شبینگ کارگو کے پہلے کنٹینر اتارنے کے کے کام کے ساتھ ہی ملک کے پہلے ملٹی ماڈل ٹرمینل (بندرگاہ)کا افتتاح کریں گے ۔