اسلام آباد۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق بھیجا گیا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔یہ ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کیا گیا تھا جس میں آئین کے آرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق سوال اُٹھایا گیا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران شاہراہِ دستور پر دھرنا دینے والی جماعتوں کے قائدین سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے بارے میں فوجی قیادت سے متعلق ایک جھوٹا بیان دیا تھا اس لیے وہ قومی اسمبلی کے رکن بننے کی اہلیت پر پورا نہیں اْترتے۔