وزیر اعظم نریندر مودی کی منگل کو تروپتی مندر میں حاضری

تروپتی 31 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی 3 جنوری کو تروپتی میں وینکٹیشورا مندر میں پوجا کرینگے ۔ نریندر مودی یہاں 104 ویں انڈین سائینس کانگریس کے افتتاح کیلئے 3 جنوری کو پہونچیں گے ۔ وہ دوپہر میں ایک گھنٹہ کے پروگرام میں تروملا کا دورہ کرینگے ۔ مندر کے ایک منتظم اعلی نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم تروپتی مندر میں حاضری کے بعد نئی دہلی واپس ہوجائیں گے ۔ تروملا تروپتی دیواستھانم کے صدر نشین سی ایچ کرشنا مورتی نے یہ بات بتائی ۔