سئیول 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون نے سلامتی کونسل میں اصلاحات اور تبدیلی ماحولیات جیسے سلگتے ہوئے مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی سے تبادلہ خیال کیا جن کی ’’عالمی قیادت ‘‘کو بانکی مون نے خراج تحسین پیش کیا ۔ایشیاء لیڈر شپ فورم کے اجلاس کے موقع پر علحدہ طور پر بانکی مون کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی تھی ۔ بانکی مون نے کہا کہ 2015 عالمی سرگرمی کا سال ہوگا کیونکہ نئے ترقیاتی اہداف متوقع ہے جو جنرل اسمبلی کے ستمبر میں مقرر اجلاس میں منظور کئے جائیں گے ۔