وزیر اعظم نریندر مودی کا کا 9 مئی سے دو روزہ دورہ مغربی بنگال

کولکتہ 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی 9 مئی کو مغربی بنگال کے دو روزہ دورہ پر آئیں گے ۔ اس دوران وہ کچھ تقاریب میں شرکت کرینگے اور رام کرشنا مشن کے سربراہ سوامی اتمستھا نندا کی عیادت کرنے کے علاوہ ایک پلانٹ کا افتتاح انجام دینگے ۔ ریاستی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم 9 مئی کو دو پہر میں ایک خصوصی طیارہ سے نیتاجی سبھاش چندربوس ائرپورٹ پہونچیں گے پھر ہیلی کاپٹر سے آر سی ٹی سی گراونڈ جائیں گے ۔ وزیر اعظم یہاں تین اسکیمات پردھان منتری سرکشا بیما یوجنا ‘ پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا کا ایک تقریب میں افتتاح انجام دینگے ۔ وہ رام کرشنا مٹھ جائیں گے اور مٹھ کے سربراہ سے ملاقات کرینگے ۔ وہ علیل ہیں اور جنوبی کولکتہ میں زیر علاج ہیں۔