حیدرآباد /8 جنوری (سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی راماگنڈم میں ایک فرٹیلائزر پلانٹ اور ایک برقی پراجکٹ کے افتتاح کیلئے آئندہ ماہ تلنگانہ کا دورہ کرنے کی توقع ہے ۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ یہ پلانٹ پانچ ہزار کروڑ کی لاگت سے تیار کئے گئے ہیں برقی پلانٹ میں برقی پیداوار کی گنجائش 5000MW ہے ۔ یہ پلانٹ قبل ازیں فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا کی ملکیت میں تھا ۔ وزیر اعظم کا دورہ فروری میں متوقع ہے ۔