وزیر اعظم مودی لیہہ میں کل فوجیوں سے خطاب کرینگے

نئی دہلی 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی 12 گاسٹ کو لیہہ میں فوجیوں سے خطاب کرینگے ۔ فوجی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی 12 اگسٹ کو لداخ کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ اس موقع پر وہ لیہہ میں بہادر فوجیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔

فوجی سربراہ کا سیاچین گلیشیر کا دورہ
سرینگر 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے آج سیاچن گلیشیر کا دورہ کیا ۔ وہ لداخ کے سہ روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ سرینگر سے وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ فوجی سربراہ نے سیاچن گلیشیر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس سیکٹر میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ فوجی سربراہ نے سیاچن جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ سیاچن کیمپ میں فوجیوں سے اپنے خطاب میں انہوں نے سیاچن بریگیڈ کے بہادر سپاہیوں کو خراج پیش کیا ۔