نئی دہلی۔/23ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپانی کے پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو یکا و تنہا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ وفد جاپان۔ انڈیا پارلیمنٹیرینس فرینڈ شپ لیگ کی دعوت پر ہندوستان آیا ہوا ہے۔ وفد نے کشمیر کے علاقہ اڑی میں سرحد پار کی دہشت گردی کی مذمت کی اور مہلوک سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے سال 2014میں اپنے دورہ جاپان کا تذکرہ کیا۔