وزیر اعظم جاپان کو مودی کی مبارکباد

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم منصب شائنزو ابے کو بحیثیت وزیر اعظم جاپان تیسری میعاد کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہو ںنے کہا کہ وہ باہمی روابط کو مستحکم بنانے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ابے شائنزو کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد۔ جاپان آپ کی با صلاحیت قیادت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے گا۔ ابے نے فوری منعقدہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی اور ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی او رحلیف کومیٹو پارٹی نے پارلیمنٹ کے 475 رکنی ایوان زیریں میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ نریندر مودی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ ابے شائنزو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ اور ہندوستان اور جاپان کے مابین باہمی روابط کو مزید مستحکم بنایا جاسکے ۔ نریندر مودی اور ابے کے مابین قریبی شخصی روابط بھی ہے جس کا اظہار ہندوستانی وزیر اعظم کے اگست میں دورہ جاپان کے موقع پر ہوا تھا۔