ملبورن، 19مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اس سال چین کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبہ میں آئی تلخی کو دور کرنے پہل کر سکتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات تلخ ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ ٹرنبل زیرقیادت مخلوط حکومت کی طرف سے منظور وہ بل ہے جس میں آسٹریلیا میں غیر ملکی مداخلت کو محدود کرنے کی تجویز ہے ۔
شمالی کوریائی عہدیدار کا انحراف
سیول 19 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے ایک فوجی عہدیدار نے ایک عام شہری کے ساتھ جنوبی کوریا کو انحراف کرلیا ہے ۔ جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی نے اس سلسلہ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیا اور ایک جنوبی کوریائی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک چھوٹی کشتی شمالی کوریا سے دور تیرتی ہوئی پائی گئی جو بین کوریائی سرحد کے قریب تھی ۔