حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ 2 ہفتے طویل دورہ پر امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ کے ٹی آر کے ہمراہ ان کے ارکان خاندان بھی روانہ ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کے ٹی راما راؤ اور ان کے افراد خاندان کی امریکہ پہنچنے کے بعد 4دن تک نجی مصروفیات رہیں گی اور 23 مئی سے شکاگو میں باقاعدہ سرکاری دورہ کا آغاز ہوگا۔ کے ٹی آر امریکہ کے مختلف شہروں میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے پروگراموں میں حصہ لیں گے اور مقامی آئی ٹی اور دیگر کمپنیوں کے ذمہ داروں سے بات چیت کریں گے۔ مختلف اداروں نے امریکہ میں تلنگانہ کی یوم تاسیس کے پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کے ٹی آر 2جون کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔