چینائی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع نرملا سیتارامن نے آج بحری کارخانوں، آئی این ایس پرنڈو اور آئی این ایس کٹابومن کا دورہ کیا۔ انہوں نے جنوبی ٹاملناڈو میں نظرانداز بحریہ کے جہازوں کے عہدیداروں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ کے ہمراہ انہوں نے ضلع ترونلویلی میں نظرانداز آئی این ایس کٹابومن کا بھی دورہ کیا۔ انہیں کیپٹن وشال گپتا نے جو کمانڈنگ آفیسر بھی ہیں، کارخانوں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ بعدازاں مرکزی وزیر نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ان کی زیرصدارت ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ٹاملناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم کے نمائندہ ریاستی وزیر ایم منی ٹنڈن اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔