اسلام آباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیرداخلہ اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کے قافلہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا۔ میر سرفراز احمد بگتی قافلہ کی شکل میں صوبہ کے سوئی علاقہ کی جانب جارہے تھے کہ ڈیرہ بگتی کے قریب ان کے قافلہ پر فائرنگ کی گئی۔