وزیرخارجہ روس کی چانسلر جرمنی سے ملاقات

برلن ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جرمنی نے کہا کہ وزیرخارجہ روس سرجی لاوروف اور سربراہ روسی افواج نے چانسلر جرمنی انجیلا مرکل سے برلن نے میں ملاقات کی۔ روس اور جرمن قائدین کی بات چیت کے اہم موضوعات میں شام اور یوکرین شامل تھے۔ گذشتہ ہفتہ مرکل اور صدر روس پوٹن نے اس ملاقات سے اتفاق رائے کیا تھا۔ قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ اس ملاقات کی تشہیر نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے تحریری طور پر اس ملاقات کے نتیجہ کی کوئی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ حکومت نے صرف اتنا کہا کہ مشرق وسطیٰ خاص طور پر شام کی صورتحال اور مشرقی یوکرین کی صورتحال بات چیت کا اہم موضوع تھی۔