ماسکو ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے روسی شہریوں کو ترکی سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی ساتھ خود انہوں نے اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ترکی نے آج روسی جنگی طیارہ کو مار گرایا جس کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ لاروف نے ٹیلیویژن پر کئے گئے ایک تبصرہ میں کہا کہ ترکی سرزمین پر دہشت گرد واقعات کے اندیشے ہیں اور یہ مصر کی طرح ایک خطرہ ہے۔ لہٰذا روسی شہریوں کو سیاحت یا کسی اور غرض سے ترکی کا سفر نہیں کرنا چاہئے۔ اس وقت ترکی میں تقریباً 10 ہزار روسی سیاح ہیں۔ لاروف نے جو کل ترکی کے ہم منصب فریدین سنیرلی گلو سے کل استنبول میں ملاقات کرنے والے تھے۔ روس نے ترکی کو طیارہ مار گرائے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور برہمی ظاہر کی ہے۔ واضح رہیکہ مصر کے علاوہ ترکی روسی شہریوں کیلئے پسندیدہ تفریحی مقام ہے اور سال 2014ء میں تین ملین سے زیادہ افراد نے یہاں کا سفر کیا ہے۔